بھٹہ خشت کے کم وسیلہ نجی سکولوں کے ہونہار اقلیتی طلباء و طالبات ذہانت اور کارکردگی میں دیگر طلبہ سے کسی لحاظ سے کم نہیں‘خلیل طاہر سندھو

ایک تہائی سکولوں کو حکومت ،چرچ یا کسی بھی سماجی ادارے کی طرف سے کوئی مالی امداد نہیں دی جارہی ‘صوبائی وزیر اقلیتی امور کا خطاب

منگل 28 فروری 2017 19:05

بھٹہ خشت کے کم وسیلہ نجی سکولوں کے ہونہار اقلیتی طلباء و طالبات ذہانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پاکستان کے دوردراز ، پس ماندہ علاقوں اور بھٹہ خشت کے کم وسیلہ نجی سکولوں کے ہونہار اقلیتی طلباء و طالبات ذہانت اور کارکردگی میں دیگر طلبہ سے کسی لحاظ سے کم نہیں، حکومت پنجاب علم کا اجالا گھر گھر پہنچانے کیلئے ایسے تعلیی اداروں کی نشاندہی اور سرپرستی کرنے والے سماجی ادروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان سکولوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات سماجی ادارے سٹار فش پاکستان کی طرف سے صوبہ بھر کے پسماندہ علاقوں میں زیر تعلیم اقلیتی طلبا و طالبات کے سکولز سروے رپورٹ -- -- --- ٖFor a Better World کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شہزاد منشی، ساجد کرسٹوفر، شاہد بلوچ، ایف سی کالج کے پر وفیسر ڈاکٹر فرزند،پرنسپل سینٹ اینتھنی سکول ما ل روڈ،نیشنل ڈائریکٹرؑ عنصرجاوید کے علاوہ سالویشن آرمی، تعلیمی ماہرین اور مسیحی برادری کے رہنماء موقع پر موجود تھے۔

عنصر نے بتایا کہ این جی او نے صوبہ بھر کے 604 کا سروے کیا جہاں85,135اقلیتی طلبا و طالبات کو4218 اساتذہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔13فیصد سکولوں میں بیت الخلاء کی سہولیات نہیں،آدھے سے زیادہ سکولوں میں علیحدہ سٹاف اور پلے گرائونڈ کی سہولت جبکہ پچیس فیصد پرائمری ومڈل سکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ اساتذہ کو کم از کم اجرت 14 ہزار کی بجائے 2 ہزار تا 7 ہزار تک تنخواہ دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ ایک تہائی سکولوں کو حکومت ،چرچ یا کسی بھی سماجی ادارے کی طرف سے کوئی مالی امداد نہیں دی جارہی ۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پنجاب کو مادل تعلیمی صوبہ بنانااور معاشرے کے تمام بچوں کو کسی مذہب اور ذات پات کی قید سے بالا تر ہوکر یکساں اور بلا امتیاز تعلیمی وسائل کی فراہمی حکومت پنجاب اقلیتی طلباء وطالبات سمیت تمام بچوں کو بلا امتیاز تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرہی ہے،حکومت پنجاب نے گزشتہ آٹھ سالوں میں محکمہ سکول ایجوکیشن وتعلیمی بجٹ 62 ارب روپے سے بڑھا کر 315 ارب روپے کردیا ہے اس کے علاوہ 50 ارب روپے کی لاگت سے سکولوں کی بہتری کے مربوط پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے،سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بشمول فرنیچر، ٹوائلٹس، پینے کے صاف پانی، چار دیواری ،کی فراہمی کی دستیابی بر ھا کر 95فیصد تک پہنچا دی گئی ہے جس پر 30ارب روپے لاگت آ رہی ہے۔