پنجاب میں سرچ آپریشن کے نام پر پختونوں سے امتیازی سلوک قابل تشویش ہے ‘ ناہید خان

اس طرح کا کوئی بھی اقدام ملک کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے ،سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کرینگے ‘ بیان

منگل 28 فروری 2017 19:04

پنجاب میں سرچ آپریشن کے نام پر پختونوں سے امتیازی سلوک قابل تشویش ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرچ آپریشن کے نام پر پختونوں سے امتیازی سلوک قابل شدید تشویش ہے اور اس طرح کا کوئی بھی اقدام ملک کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتاہے ۔اپنے ایک بیان میں ناہید خان نے کہا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی شہری کو ملک کے کسی بھی حصے میں آباد ہونے اور کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے ۔اگر کسی کے منفی سر گرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت یا ا س پر شک ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے لیکن کسی کمیونٹی کے خلاف اندھا دھند کارروائی ملک کو کمزور کرنے کا سبب بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پختون وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے میں اپنا اہم کردارا دا کیا اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی ان کی بڑی قربانیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :