پاکستان کی ادویہ ساز صنعت ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کیساتھ عوام کو سستی ،معیاری ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنارہی ہے‘ رفیق رجوانہ
فارماسیوٹیکل اور اس سے منسلک دوسرے شعبوں کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد اس سیکٹر کو فعال کرنا ،اس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال باہر کرنا ہے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ،اس شعبے سے وابستہ بہتر لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا‘ گورنر پنجاب
منگل 28 فروری 2017 19:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل اور اس سے منسلک دوسرے شعبوں کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد اس سیکٹر کو فعال کرنا اور اس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال باہر کرنا ہے۔
گورنر نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا جس سے اس شعبے سے وابستہ بہتر لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو اس سیکٹر کے مسائل اور اس میں موجود بہتری کے امکانات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سینیٹر چوہدری سعود مجید کے ہمراہ آئے ہوئے ممبر قومی اسمبلی مہر اشتیاق ، صوبائی وزیر پنجاب برائے لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ اور مسلم لیگ(ن) کے کوارڈینیٹر سید ادریس شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں جمہوریت کا قیام اور اس کی مضبوطی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے بلدیاتی نظام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جس سے ان کی معیار زندگی میں یقینابہتری آئے گی ۔ گورنرنے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں ترقی و خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور بہتری کی جا نب اُٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقی کے ثمرات ایسی آبادیوں تک پہنچا دیئے ہیں جہاں کبھی ترقیاتی کاموں کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں میگاپراجیکٹس پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے وہاں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی نہ صرف خود نگرانی کریں گے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہی رکھی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.