حکومت کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس 4مارچ کے بجائے 6مارچ کو بلا نے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا خورشید شاہ اورسید نوید قمر کو ٹیلی فون ،پارلیمانی راہنمائوں کے اجلاس کی کاروائی سے آ گاہ کیا

منگل 28 فروری 2017 18:56

حکومت کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس 4مارچ ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آ ل پار ٹیز کانفرنس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس 4مارچ کے بجائے 6مارچ کو بلا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے راہنما سید نوید قمر کو ٹیلی فون کیا اور انکو سیپکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی صدارت میں ہونے والی پارلیمانی راہنمائوں کے اجلاس کی کاروائی سے آ گاہ کیا۔

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے راہنما سید نوید قمر کو ٹیلی فون کیا اور انکو سیپکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی صدارت میں ہونے والی پارلیمانی راہنمائوں کے اجلاس کی کاروائی سے آ گاہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکو آ گاہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی 4مارچ کو آ ل پار ٹیز کانفرنس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس 6مارچ کو بلا یا جا رہا ہے۔( و خ )