ای سی او اجلاس: آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے

منگل 28 فروری 2017 18:45

ای سی او اجلاس: آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف پاکستان پہنچ گئے،الہام علی یوف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں پر خصوصی مہمان کا وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا ۔

آذربائیجان کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کو 21توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ۔صدر الہام علی یوف بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اس کے علاوہ وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دفاع و دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :