نواز شریف پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں،آصف کرمانی

منگل 28 فروری 2017 18:45

نواز شریف پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں،آصف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے لاہور میںپاکستان سپر لیگ ( پی ایل ایل) کا فائنل کرنے کے حکومتی فیصلے کو زندہ دلانہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کیر وز اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ ٹورنانٹ کرنے کا فیصلہ زندہ قوم کی نشانی ہے جس سے ثابت وہتا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرنے کی منظوری دیکر قوم کو تفریح کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے کہ اور حکومت کے احسن فیصلے سے توقع رکھی جا سکتی ہے کہ عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا کیوں کہ ان کا جوش و خروش اور حوصلے بہت بلند ہیں۔