ْفیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 20کے 14ان لینڈ ریونیو افسران نے نئے عہدوں پر چارج سنبھال لئے

منگل 28 فروری 2017 18:33

ْفیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 20کے 14ان لینڈ ریونیو افسران نے نئے عہدوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 20کے 14ان لینڈ ریونیو افسران نے نئے عہدوں پر چارج سنبھال لئے ہیں۔ یہ افسران کمشنر آئی آر، ایڈیشنل کمشنر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20کے 14ان لینڈ ریونیو افسران کے اپنے نئے عہدوں کے چارج سنبھال لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان افسران میں محمد امتیاز، محمد تاج امین، محمود حسین، حنا اکرم ، عمران منیر، عبدالعزیز، منظور علی، احسن رضا، محمد عابد، سید شکیل احمد، صائمہ اعجاز، ڈاکٹر عبدالرحمن، عائشہ عمران، فیصل رؤف شامل ہیں۔ یہ افسران ایف بی آر کے مختلف دفاتر میں ایڈیشنل کمشنر ، کمشنر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعینات تھے۔ ایف بی آر میں حالیہ ترقیوں کے بعد ان افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ڈپٹی کمشنر آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد مس عطیہ کو گریڈ 18میں ترقی دے دی ہے۔۔۔( علی)