لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

فائنل سکیورٹی رسک ہے اور غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے، متن

منگل 28 فروری 2017 18:24

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کا فائنل لاہور میں کرانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ کرایا جائے کیونکہ سکیورٹی رسک ہے اور غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔فائنل کیخلاف قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی برائے اقلیتی امور شنیلا روتھ نے جمع کرائی۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز فائنل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔