اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ، یکم مارچ کے روز عام تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا

منگل 28 فروری 2017 18:24

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ، یکم مارچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کا سربراہی اجلاس (کل)بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں پانچ ممالک کے صدور ، تین کے وزراء اعظم ،ازبکستان کے نائب وزیراعظم اور افغانستان کے پاکستان میں سفیر اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، اس دوران سکیورٹی انتہائی سخت رہے گی اور یکم مارچ کے روز عام تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :