نوازٹولےکوملک کی نہیں بلکہ پانامہ لیکس سےبچنے کی فکرہے،پیرصمصام بخاری

ملک میں دہشتگردی کےواقعات قابل ِمذمت ہیں،دہشتگردوں کامقصد پوری قوم میں مایوسی پیداکرناہے،لیکن ہم متحدہیں۔سابق وفاقی وزیرمملکت کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 17:36

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28فروری2017) : تحریک ِانصاف کے مر کزی رہنماء سابق وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات قابل ِمذمت ہے دہشت گردوں کا مقصد پوری قوم کے حوصلے متزلزل کرنا ہے، لیکن اللہ کے ولیوں نے ہردور میں اپنا کردار ادا کیا، ولیوں اور پیغمبروں نے محبت ، بھائی چارہ اور امن کادرس دیا ہے اسیلئے آج کروڑوں زائرین مزارات پر حاضری دیتے ہیں اور اِنکوروحانی سکون ملتا ہے پاکستانی قوم محب ِوطن بہادر ہے ہم نے مل کر بزدل ملک دشمن اوراِنسانیتکے دشمنوں کو شکست دینی ہے اوکاڑہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظام کے ہیں اِسکو ہم سراہتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم سب ملک کے تما سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے خلاف اپنا کر دار ادا کریں موجودہ کرپٹ حکمران دہشت گردی کاخاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور یہ ملک سے دہشت گردی ختم کر نے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ پانامہ کیس میں برُی طرح پھنس چکے ہیں اوراپنے جان چھوڑانے میں مصروف ہیں اورنت نئے جھوٹ بول رہے ہیں وہ وقت دور نہیں کہ انشا اللہ قانونی عدالت میں بھی عوام کی جیت ہو گی عوام قومی چور وں کو بھاگنے نہیں دیگی دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ حکمران صرف اپنی حکومت بچانا چاہتی ہے دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہوتا انکو صرف اپنے مفادات کو عزیزہو تے ہیں اُن کی نظر میں انسانیت کی کو ئی قیمت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نواز ٹولے کو عوام وملک کی فکر نہیں بلکہ پانامہ لیکس سے بچنے کی فکر لگی ہوئی د ہشت گردوں کی پشت پنا ہی کرنے والے انشاء اللہ جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں اپنی رہا ئش گاہ پرعرس مبارک کے بعد پاکستان تحریک اِنصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عارف لاشاری،آئی ایس یف کے ضلعی صدر راوٴ بلال خان ، جنر ل سیکرٹری طیب بٹالوی،چوہدری نبیدالحسن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی چاہے جو قیمت ادا کر نی پڑے جب تک ملک میں نظام کی تبدیلی نہیں ہو گی اسوقت تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :