آذربائیجان کے صدراقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 28 فروری 2017 18:15

آذربائیجان کے صدراقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 13ویںاقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ آذر بائیجان کے صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جبکہ آمد پر انکو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاکستان ائر فورس کے چاک چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔