لاہورہائیکورٹ کےجسٹس مظہراقبال سندھونےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 17:24

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس مظہراقبال سندھونےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017): لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہراقبال سندھونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کاکہناہے کہ جسٹس لاہورہائیکورٹ مظہراقبال سندھونے اپنااستعفیٰ صدرمملکت کوبھجوادیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نجی ٹی وی نے مزیدبتایا کہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہراقبال سندھونے اپنے عہدے سے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بناپردیاہے۔تاہم ابھی ان کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی مزید وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔