ْتہذیبوں کے تصادم کی سوچ کو تہذیبوں کے مابین گفت شنید کے عمل سے بدلناہوگا، میاں رضاربانی
قیام امن کا عالمی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے ، مغربی سامراجی قوتوں نے عالمی طاقتوں کی اجارہ داری کیخلاف آواز بلند کرنے والے عالمی رہنمائوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ، چیئرمین سینیٹ سپر پاورز کی معیشت جنگ سے متعلق ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے ،ہمیں قیام امن کیلئے ان طاقتوں کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے، کیوبن قومی اسمبلی کے صدر ڈپٹی استیبان لازو ہرناندز سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 18:02
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ کیوبا کے دورے کے دوران سینیٹ کے پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں سینیٹرز مشاہد حسین سید، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، شاہی سید ، لیفٹینٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، گیان چند ، محسن عزیز ، نثا ر محمد خان اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک شامل ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیوبا کا دورہ ان کیلئے ایک خوش کن احساس سے کم نہیں ہے وہ گزشتہ سال کیوبا کے دورے اور عظم لیڈر فیدل کاسترو سے ملنے کے خواہش مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سامراجیت نے متعدد ممالک میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے امن اور استحکام کو سبوتاژ کیا ہے ۔ اوران ممالک میں وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے جنگی صورتحال پیدا کی ہے ۔انہوں نے اپنی قوم کیلئے فید ل کاسترو کی خدمات کی بھر پور تحسین کرتے ہوئے کہا کہ فیدل کاسترونے سپر پاور کی آنکھ میں آنکھ ڈال کردیکھنا سیکھایا اور قومی مفاد کو ترجیح دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کو اپنا شعار بنایا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیوبا کی عوام نے نہ صرف ایک لیڈر بلکہ ایک دوست اور کامریڈ کھویا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فیدل کاسترو غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے امید کی ایک کرن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فیدل کاسترو نے امریکی سامراجی نظام کے خلاف اپنے عوام کی نمائندگی کی اور سامراجی نظام کا حصہ نہ بنے ۔ فیدل کاسترو سمیت دنیا کے عظم رہنمائوں جن میں جمال عبدالناصر اور زوالفقار علی بھٹو شامل ہیں کو امریکی سامراجی نظام نے غیر مستحکم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیوبن حکومت نے 1200 سے زائد پاکستانی طلباء کو وظائف دیئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم زلزلے کے دوران کیوبا کی جانب سے کی گئی معاونت پر بھی شکر گزار ہے ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ جس کے تحت پاکستان کی پارلیمنٹ اور کیوبا کی قومی اسمبلی کے مابین معلومات کا تبادلہ ، ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ ، اور وفود کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی ، سماجی ، اور سیاسی تعلقات کو بھی مزید پروان چڑھا نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کیوبن قومی اسمبلی کے صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.