رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 25 کروڑ 91 لاکھ 74 ہزار ملین ڈالر کے پھل برآمد کئے گئے

منگل 28 فروری 2017 18:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 25 کروڑ 91 لاکھ 74 ہزار ملین ڈالر کے پھل برآمد کئے گئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 0.76 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء سے جنوری 2017ء کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار 641 میٹرک ٹن پھل برآمد کئے گئے جبکہ مذکورہ عرصہ کے دوران 2 لاکھ 75 ہزار 700 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت 8 کروڑ 14 لاکھ 94 ہزار ڈالر مالیت بنتی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 20.22 فیصد کم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بیجوں کا تیل، مونگ پھلی اور دیگر اجناس کی برآمدات 15395 میٹرک ٹن رہی جس کی مالیت 2 کروڑ 29 لاکھ 96 ہزار ڈالر مالیت بنتی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 5 فیصد زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :