ملک میں کوئی مسلکی اختلاف نہیں ہے،شیخ رشید

دہشتگردی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی کوششیں قابل تعریف ہیں،سربراہ عوامی لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 16:56

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ ملک میں کوئی مسلکی اختلاف نہیں ہے،دہشتگردی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ دشمن ہماری قوت سے خائف ہے۔عوامی مسلم لیگ فوجی عدالتوں کی حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔