پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہت متحرک ہے،اندرون اور بیرونی سرمایہ کار سمجھتے ہیں، پاکستان میں معاشی، سیکورٹی اور سیاسی صورتحال بہتر ہے،اسٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہے،اس وقت جو اسٹاک ایکس چینج کے پوائنٹ گرے ہیں یہ معمول کی بات ہے،اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے،ہمارا کام سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا ہے، کو شش کی ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کوئی سیکنڈل نہ آئے اور سرمایہ کار متاثر نہ ہوں

پا کستان اسٹاک ایکس چینج کے چئیرمین منیر کمال کی پریس کانفرنس

منگل 28 فروری 2017 17:49

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) پا کستان اسٹاک ایکس چینج کے چئیرمین منیر کمال نے کہاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہت متحرک ہے۔اندرون اور بیرونی سرمایہ کار سمجھتے ہیں پاکستان میں معاشی، سیکورٹی اور سیاسی صورتحال بہتر ہے۔اسٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہے۔اس وقت جو اسٹاک ایکس چینج کے پوائنٹ گرے ہیں یہ معمول کی بات ہے۔

اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ہمارا کام سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا ہے۔، کو شش کی ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کوئی سیکنڈل نہ آئے اور سرمایہ کار متاثر نہ ہوں۔جبکہ چیرمین ایس سی سی پی ظفر حجازی نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ اوپر بھی جائے گئی اور نیچے بھی آئے گی۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدلہ فنانسنگ کا شبہ ضرور ہے لیکن تاحال ثبوت نہیں۔

(جاری ہے)

کولمیٹ اور ازگارڈ نائن کے خلاف کیسز مقدمات ہیں۔چھوٹے سرمایہ کاروں کو ڈیفالٹ میں کلیم دیئے جاتے رہے ہیں۔ پانچ سے چھ بروکرز پر ہماری سنجیدہ قسم کے تحفظات ہیں۔ہم نے مارکیٹ انٹیلی جنس کا نظام بھی متعارف کروا دیا ہے۔ہمارے پاس لیگل پاور نہیں ہے ہم ایف آئی اور نیب سے مدد لیتے ہیں ۔دس سے تیرہ کیس نیب کو لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سے ریفر کئے گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے کہاکہ اس وقت چار سو بروکرز کا مکمل آڈٹ کیا جا رہا ہے۔امید ہے چینی سرمایہ کاری کچھ دونوں میں اسٹاک ایکس چینج آ جائے گی۔ ان ہاؤس بدلہ فنانسنگ غیر قانونی ہے۔ منگل کو چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور چیرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج مینر کمال نے اسلام آ باد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج مینر کمال نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2008 کے بعد کوشش کی کہ سیکنڈل نہ آئے اور سرمایہ کار متاثر نہ ہوں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج اس بہت متحرک ہے۔اندرون اور بیرونی سرمایہ کار سمجھتے ہیں پاکستان میں معاشی، سیکورٹی اور سیاسی صورتحال بہتر ہے۔اسٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہے۔

اس وقت جو اسٹاک ایکس چینج کے پوائنٹ گرے ہیں یہ معمول کی بات ہے۔اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ہمارا کام سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا ہے۔اگر کوئی بروکر دیوالیہ ہوتا ہے تو اس سے اسٹاک ایکس چینج کو نقصان نہیں ہوتا۔ہمیں صرف دیکھنا ہے کہ چھوٹے سرمایہ کار کو نقصان نہ ہو۔چیرمین ایس سی سی پی ظفر حجازی نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ اوپر بھی جائے گئی اور نیچے بھی آئے گئی۔

جب اوپر جائے تو ہمیں شادیانے بھی نہیں بجانے چاہئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدلہ فنانسنگ کا شبہ ضرور ہے لیکن تاحال ثبوت نہیں۔کولمیٹ اور ازگارڈ نائن کے خلاف کیسز مقدمات ہیں۔چھوٹے سرمایہ کاروں کو ڈیفالٹ میں کلیم دیئے جاتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ظفر حجازی نے کہاکہ پانچ سے چھ بروکرز پر ہماری سیجندہ قسم کے تحفظات ہیں۔ہم نے مارکیت انٹیلی جنس کا نظام بھی متعارف کروا دیا ہے۔

ایم آر کا حادثہ ہوا ہے اس کے بعد اسٹاک ایکس چیج اور سیکورٹی آینڈ ایکس چیج کمیشن نے طریقہ کار بدل دیا۔ہمارے پاس لیگل پاور نہیں ہے ہم ایف آئی اور نیب سے مدد لیتے ہیں ۔دس سے تیرہ کیس نیب کو لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سے ریفر کئے گئے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے کہاکہ اس وقت چار سو بروکرز کا مکمل آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

امید ہے چینی سرمایہ کاری کچھ دونوں میں اسٹاک ایکس چینج آ جائے گی۔ڈیفالٹ ہونے والی کمپنیوں کے چھوٹے سرمایہ کاروں کو انوسٹمنٹ پروٹیکشن فنڈ سے پیسہ دیا جا رہا ہے۔ اس وقت چار سو بروکرز کا مکمل آڈٹ کیا جا رہا ہے۔امید ہے چینی سرمایہ کاری کچھ دونوں میں اسٹاک ایکس چینج آ جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں منیر کما ل نے کہاکہ قواعد کی خلاف ورزی پر 15 بروکرز کو نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔چار بروکرز نے ڈیفالٹ کیا ہے تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں۔ ایم ڈی پی ایس ایکس ندیم نقوی نے کہاکہ ان ہاؤس بدلہ فنانسنگ غیر قانونی ہے۔ ان ہاوس بدلہ فنانس کاحجم 14 ارب ہے۔2008-09 میں یہ حجم 50 ارب روپے تھا۔( و خ )

متعلقہ عنوان :