ای سی او چارٹر کے مطابق اہداف کا حصول ضروری ہے،توقع ہے اجلاس سے باہمی روابط مضبوط اور خطے کی ترقی میں مدد ملے گی،وزیراعظم محمد نوازشریف کی ای سی او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم سے گفتگو

اجلاس کیلئے شاندار انتظامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں،علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے میں وزیراعظم کا وژن قابل تعریف ہے، ای سی او کے تجویز کردہ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،حلیل ابراہیم

منگل 28 فروری 2017 17:39

ای سی او چارٹر کے مطابق اہداف کا حصول ضروری ہے،توقع ہے اجلاس سے باہمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے ملاقات کی،وزیراعظم نے 13ویں سربراہ اجلاس کی تیاری میں سیکرٹری جنرل اور ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے 13ویں سربراہ اجلاس کی تیاری میں سیکرٹری جنرل اور ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ای سی او چارٹر کے مطابق اہداف کا حصول ضروری ہے۔توقع ہے اجلاس سے باہمی روابط مضبوط اور خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حیل ابراہیم نے کہا کہ اجلاس کیلئے شاندار انتظامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں،علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے میں وزیراعظم کا وژن قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی او کے تجویز کردہ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :