فیصل آبادتاجدہ جانیوالی پروازمسافروں کاسامان ایئرپورٹ پرچھوڑگئی

قومی ایئرلائن کی پروازپی کے763نے 154مسافروں کوبغیرسامان جدہ پہنچادیا،مسافرپریشانی میں مبتلاہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 16:29

فیصل آبادتاجدہ جانیوالی پروازمسافروں کاسامان ایئرپورٹ پرچھوڑگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : قومی ایئرلائن کی فیصل آبادسے جدہ جانیوالی پروازمسافروں کاسامان ایئرپورٹ پرہی چھوڑگئی،جس کے باعث مسافر شدیدپریشانی میں مبتلاہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آبادسے لاہورجانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 763آج صبح 154مسافروں کوفیصل آبادسے لیکرجدہ پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مسافروں کاسامان فیصل آبادایئرپورٹ پرہی چھوڑدیاگیا۔ذرائع پی آئی اے کاکہناہے کہ مسافروں کاسامان جدہ روانہ کرنے کیلئے لاہورپہنچادیاگیاہے۔سامان کوجلدجدہ کیلئے روانہ کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :