وزیراعظم نےپی ایس ایل کے فائنل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 16:20

وزیراعظم نےپی ایس ایل کے فائنل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کے میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کوہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کولوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جبکہ لیسکو کے زیرتحت پی ایس ایل کے فائنل میچ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے 4مارچ کوشام6 بجے سے6مارچ کوصبح6بجےتک لوڈ شیڈنگ کانہ کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :