سپریم کورٹ،علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اے این ایف کی اپیل خارج

آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

منگل 28 فروری 2017 17:27

سپریم کورٹ،علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ہائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اے این ایف کی اپیل خارج کر دی ہے ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، اے این ایف نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم صادر فرمایا جائے ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، اے این ایف انکا نام ای سی ایل مین شامل کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔

(جاری ہے)

علی موسی گیلانی 5 مرتبہ اجازت لیکر باہر گئے اور واپس آئے ہیں ، اس طرح سے کسی کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیے جاتے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو براقرار رکھتے ہوئے اے این ایف کی اپیل خارج کر دی ،ہا ئی کورٹ نے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :