حکومت نسلی تعصب پھیلانے سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر ے ،خورشید شاہ

منگل 28 فروری 2017 17:27

حکومت نسلی تعصب پھیلانے سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق اور فیڈریشن کے لئے خطرہ ہے حکومت کو نسلی تعصب پھیلانے سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کی فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے گراں قدر مسائل کا سامنا کیا اور ان کے حل کیلئے کوششیں بھی کی چونکہ ہر ملک فیڈریشن پر قائم ہوا اور اس میں اس لئے فیڈریشن نظر آنی چاہیے بلوچستان میں بلوچیوں کی اکثریت جبکہ خیبر پختونخوا میں پختونوں کی اکثریت ہے لیکن پختونوں کیخلاف پنجاب میں ایک خطرناک مہم شروع ہوگئی ہے جیسے حکومت کی سرپرستی حاصل ہے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ پختونوں کو دیکھ کر ہوشیار ہوجایاکرو اور حکومت اور اعلیٰ پولیس افسران کی سرپرستی میں پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق اور فیڈریشن کے لئے خطرہ ہے جیسے پنجابی ، بلوچی سندھی محب وطن ہیں ویسے ہی پختون بھی محب وطن ہیں اور پاکستان کی آزادی کیلئے پختونوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اس خطرناک اور گھنائونے کھیل پر وزیراعظم کو توجہ دینی چاہیے اور پختونوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ اگر بلوچستان پنجاب میں کوئی دہشتگردی ہوتی ہے تو کیا ہمارے بلوچی اور پنجابی مشکوک یا دہشتگرد بن جائینگے یہ بات واضح ہے کہ سب سے زیادہ دہشتگرد پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں اور حکومت پنجاب ان کی سرپرستی کرتی ہے یہ غلط بات نہیں بلکہ دیگر صوبوں نے بھی پنجاب میں رینجرز آپریشن کئے ہیں وفاق پر دبائو ڈالا انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ رہنمائوں نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت کے اس اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے ہماری فیڈریشن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور ان لوگوں کو مدد مل سکتی ہے جو بیرون ملک بیٹھ کر ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں ماضی میں ایک ڈکٹیٹر جنرل نے اپنی دس سالہ ڈکٹیٹر شپ میںملک کو تباہ کردیا اور یہ جماعت ان کے زیر سایہ پل کر بڑی ہوئی ہے اور مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ حکومت کیا کررہی ہے یہ کوئی عملی اقدامات کیوں نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ میں فیڈریشن کا بھی حامی ہوں اور حکومت کی پالیسیوں کیخلاف عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے