کر اچی ، پولیس نے کارروائیوںمیں 10 ملزمان گرفتار

گرفتارہونے والوںمیںدوملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے

منگل 28 فروری 2017 17:07

کر اچی ، پولیس نے کارروائیوںمیں 10 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتارہونے والوںمیںدوملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتارہونے والوںمیںدوملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریامالاکنڈقبرستان کے قریب خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے دو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمدکرلیا ہے پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگردوں صاحبزادہ اور عثمان کوگرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ پولیس نے نیو کراچی گبول ٹائون سے 3مبینہ ڈاکوگرفتارکرلئے،ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل امیت اور سنیل کو گرفتار کرلیا گیا۔شریف آباد،گلبہار اور سپر مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاہے۔ کارروائی میں دو پسٹل اور دوچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمدکرلی ہیں،پولیس کے مطابق مشتبہ افرادسے تفتیش جاری ہے جوشخص بے گناہ پایاگیااس کورہاکردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :