اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے اپنے تبادلے کے احکامات کے بعد اپنے ماتحت کا بھی تبادلہ کر دیا

منگل 28 فروری 2017 17:07

اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے اپنے تبادلے کے احکامات کے بعد اپنے ماتحت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو انکشاف ہوا ہے کہ اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے اپنے تبادلے کے احکامات کے بعد اپنے ماتحت کا بھی تبادلہ کر دیا. عدالت نے اس پر متعلقہ دستاویزات مانگ لیی.

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے محمد جمیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ اکائونٹینٹ جنرل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہی.

درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے اپنے تبادلے کے بعد اپنے ماتحت ملازم کیے تبادلے کے احکامات دے دیئی. درخواستگزار نے اعتراض اٹھایا کہ اپنی ٹرانسفر کے بعد اکائونٹینٹ جنرل کو درخواستگزار کے تبادلے کا اختیار نہیں تھا درخواستگزار نے استدعا کی کہ اکائونٹینٹ جنرل پنجاب ظفر حسین رضا کے اس اقدام کو کالعدم قرار داد جائی.

متعلقہ عنوان :