لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے پاسپورٹ با رے ڈی جی پاسپورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 28 فروری 2017 17:07

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے پاسپورٹ با رے ڈی جی پاسپورٹ کو رپورٹ پیش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے پاسپورٹ کی معیاد مکمل ہونے پر نیا پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پاسپورٹ کو درخواست پر فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سحرش کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے اس کی تجدید نہ کرنے اقدام کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار خاتون کے مطابق پاسپورٹ کو رینیو کرانے کیلیے کئی مرتبہ درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی درخواستگزار خاتون نے استدعا کی کہ ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ رینیو کرنے کا حکم دیا جائی.

متعلقہ عنوان :