Live Updates

عمران خان کا پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت سے صاف انکار

منگل 28 فروری 2017 17:01

عمران خان کا پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت سے صاف انکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلزپارٹی کی فوجی عدالتوں کے حوالے سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی و سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق ہوگئی ہیں اس لئے تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے بل 6مارچ کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔یاد رہے فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اے پی سی طلب کررکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :