سانحہ ماڈل ٹاون پر عدا لتی کارروائی 11 مارچ تک ملتوی

منگل 28 فروری 2017 17:00

سانحہ ماڈل ٹاون پر عدا لتی کارروائی 11 مارچ تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں عوامی تحریک استغاثہ پر آئی جی پولیس پنجاب کے پیش نہ ہونے پر کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحرہک کے استغاثہ پر سماعت شروع کی تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب سمیت دیگرپولیس افسران پیش نہ ہوسکی. عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر پولیس افسران کو طلب کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تعمیل کنندہ کی رپورٹ کی روشنی میں آئی جی پنجاب کی عدم پیشی پر فیصلہ کرے گی. عوامی تحریک کے استغاثہ پر مزید سماعت 11مارچ کو ہوگی۔