لاہور ہائیکورٹ نے رینجرز کی تعیناتی با رے درخوست نمٹا دی

درخواست گزار کو دادرسی کیلیے متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 28 فروری 2017 17:00

لاہور ہائیکورٹ نے رینجرز کی تعیناتی با رے درخوست نمٹا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے درخوست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو دادرسی کیلیے متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی.

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے خدائی خدمت تنظیم گار کی درخواست پر سماعت کی جس موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد دھرنے کے وقت اہم مقامات کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کی گئی.

درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد کی طرح پنجاب کے اہم اداروں کی خفاطت بھی فوج کے سپرد کی جائے اور پنجاب حکومت کو رینجرز کی تغیانی کا نوٹیفکیشن پیش کرنیکا حکم دیا جائی. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست نمٹا دی اور قرار دیا کہ حکومت کو دیکھنا ہے کہ رینجرز لانی ہے یا نہیں ،یہ عدالت کا کام نہیں ہی.