شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے کوہ پیمائی شروع کردی

’ہر دن نیا اور امید بھراہوتا ہے، ہمیشہ شکرگزار رہیں اور آگے بڑھیں، کوہلی

منگل 28 فروری 2017 16:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) آسٹریلیا کے ہاتھوں پونے میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے کوہ پیمائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

کپتان ویرات کوہلی اپنے ساتھی کھلاڑیوں ایشون، اجنکیا راہنے، امیش یادیو اور رویندرا جدیجا کے ہمراہ ویسٹرن گھاٹس گئے جہاں پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش کی اور اس دوران کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔اگرچہ دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے بنگلور میں شروع ہوگا تاہم پہلے میچ کے صرف تین روز میں اختتام کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کے اثرات زائل کرنے اور خود کو تازہ دم کرنے کا موقع میسر آگیا۔کوہلی نے ٹویٹ کی کہ ’’ہر دن نیا اور امید بھراہوتا ہے، ہمیشہ شکرگزار رہیں اور آگے بڑھیں‘‘۔

متعلقہ عنوان :