سندھ اور خیبر پختونخوا کے ہر معاملے کو پنجاب سے جوڑنا نااہلی کی سیاست ہے، رانا ثناء اللہ

منگل 28 فروری 2017 16:56

سندھ اور خیبر پختونخوا کے ہر معاملے کو پنجاب سے جوڑنا نااہلی کی سیاست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے ہر معاملے کو پنجاب سے جوڑنا نااہلی کی سیاست ہے ، پی ایس ایل کے فائنل کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نادرا پاسپورٹ کے معاملات ملک بھر میں ایک جیسے ہونے چاہیں پختون پاکستان کی خاطر اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز بنے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار منگل کے روز وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ساتھ مشترکہ میڈیا ٹاک میں کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے امیر مقام کو یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا پورے ملک کو دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور لاہور سمیت پورے پنجاب کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں عام شہری کو بھی متاثر ہونا پڑتا ہے آپریشن ردالفساد سے لوگوں کو جو مشکلات ہورہی ہیں اس پر معذرت خواہ ہیں یہ ان کی حفاظت اور ان کے بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے ہے لیکن نام نہاد سیاسی جماعتیں لوگوں کو گمراہ کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق ر کھ کر ہم سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اس ناسور کو ختم کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اور پی ٹی آئی کے پی کے میں منفی سیاست کررہی ہے اور سندھ خیبر پختونخوا کے ہر معاملے کو پنجاب سے جوڑنا نااہلی کی سیاست ہے اس وقت سکیورٹی خدشات پنجاب میں نہیں پورے ملک میں ہیں اورہم نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اس ناسور کو ختم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے روٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی دینگے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا پوری قوم کی خواہش ہے اور اس فیصلے کو پاگل کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں جائز تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پختون پاکستان کی خاطر اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز بن کر رہ رہے ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں تجارت کی غرض سے اپنا گھر بار چھوڑ کر اپنے ہی ملک میں بھکاریوں کی زندگی بسر کررہے ہیں اور اس بات کا اعتراف وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کی ہے کہ جنگ میں پختون سب سے زیادہ متاثر ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے حوالے سے پختون عوام کے تحفظات دور کئے جائینگے اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں کیا جائے گا سرچ آپریشن کے دوران ایک لیڈی کانسٹیبل بھی موجود ہوں گی اور نادرا پاسپورٹ میں مشکلات کے سدباب کی بھی یقین دہانی اور نادرا پاسپورٹ میں مشکلات کے سدباب کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ کے معاملات ملک بھر میں ایک جیسے ہونے چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کو شکست دینگے اور مسلم لیگ نواز پورے ملک کی نمائندہ جماعت ہے اور نام نہاد سیاسی جماعتوں کو لوگ چھوڑ کر مسلم لیگ نواز میں شامل ہورہے ہیں