مرکزی بینک کا 400 سے زائد کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کا نفاد

امپورٹرز کو ایل سی کھلواتے وقت پوری رقم کی ادئیگی کرناہوگی

منگل 28 فروری 2017 16:50

مرکزی بینک کا 400 سے زائد کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کا نفاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 400 سے زائد اشیائ کی درآمد پر 100 فیصد مارجن کا نفاد کردیا ہے جس کے بعد امپورٹرز کو ایل سی کھلواتے وقت کو پوری رقم کی ادئیگی کرناہوگی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لگڑری کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ عام افراد پر ان شرائط سے واجبی اثر پڑے گا۔ مرکزی بینک نے 404 اشیائ پر 100 فیصد مارجن کی شرط لاگوکی ہے جن میں گھڑیاں ، موبائل ، جیولری ، ذاتی استعمال کی اشیائ اور دیگر اشیائ شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس سے ایکسپورٹ کی حوصلہ فزائی ہوگی اور مقامی سرمایہ کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے 404 اشیائ کی فہرست پاکستان کسٹمز ٹیرف کے ساتھ شائع کر دی ہے۔