ایچ ای سی ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ایکسچینج پروگرام کے تحت 200 طلباء کو اعلی تعلیم کے لئے ہنگری بجھوائے گا

منگل 28 فروری 2017 16:40

ایچ ای سی ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ایکسچینج پروگرام کے تحت 200 طلباء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ایکسچینج پروگرام کے تحت 200 طلباء کو اعلی تعلیم کے لئے ہنگری بجھوائے گا۔ منگل کو ایچ ای سی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 200 وظائف میں سے 125وظائف بیچلرز، 50وظائف ماسٹرزاور 25اسکالرشپس پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سال 2015میں240طلباء کے لئے شروع کیے جانے والے تین سالہ پروگرام کے آغاز کے پہلے سال 80پاکستانی طلباء کو ہنگری بھیجا گیاجبکہ اس معاہدے سے وظائف کی تعداد 80سے 200سالانہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ایکسچینج پروگرام کے پہلے سال 3000طلباء نے وظائف کے لیے درخواستیں جمع کرائیں ۔ طلباء کے تبادلے کے پروگرام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔ ایچ ای سی ہنگری کی جامعات کے ساتھ تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ہنگری کی جامعات نے پاکستان میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام میں تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہنگری کے طلباء بھی پاکستانی یونیورسٹوں میں زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :