ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں،حسین مسعودی

منگل 28 فروری 2017 16:33

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں،حسین مسعودی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل سے ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت سرحد دہشت گردی کے خاتمے اور کالعدم تنظیموں کو قلع قمع کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے دہشت گرد ٹولہ مسلسل بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے ،انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے اور کوشش کی جائے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور منظم دہشت گرد ٹولے کی سرگرمیوں کو روکا جائے ،بعد ازاں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور اتحاد و حدت کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے کیونکہ دہشت گرد عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں۔