کراچی، کالعدم تنظیم کی2مبینہ دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 28 فروری 2017 16:33

کراچی، کالعدم تنظیم کی2مبینہ دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کراچی میں سائٹ مالاکنڈقبرستان کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان بھتاخوری،ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ اور گلبہارکے علاقے سے 13 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ شریف آباد کے علاقے ایف سی ایریا سے 7 مشتبہ افرادبھی حراست میں لیے گئے۔

ادھرنیو کراچی گبول ٹاون میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور 4 مبینہ ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔پولیس نے سولجر بازار میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزید برآں بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :