کراچی، سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سی8 ملزمان گرفتار

منگل 28 فروری 2017 16:33

کراچی، سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سی8 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کیعلاقے سائٹ اے میں مالاکنڈقبرستان کے قریب پولیس نے دو مبینہ دہشتگردوں صاحبزادہ اور عثمان کوگرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے بتاجاتا ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

نیو کراچی گبول ٹاون میں بھی پولیس نی3مبینہ ڈاکوگرفتارکرلئے،ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل امیت اور سنیل کو گرفتار کرلیا گیا ۔شریف آباد،گلبہار اور سپر مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاہے۔ کارروائی میں دو پسٹل اور دوچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :