وزیراعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

منگل 28 فروری 2017 16:25

وزیراعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 5مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے جبکہ 5مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی میں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔