ْکراچی ،نیب نے کرپشن کے الزام میں اے جی سندھ آفس میں تعینات ایڈمن آفیسر کو گرفتار کرلیا

ملزم مسرور نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ، 100سے زائد غیر قانونی اسپیشل کڈر ٹیچرز کی تنخواہیں بھی خود نکلواتا تھا،ترجمان نیب

منگل 28 فروری 2017 16:25

ْکراچی ،نیب نے کرپشن کے الزام میں اے جی سندھ آفس میں تعینات ایڈمن آفیسر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) قومی احتساب بیو رو (نیب) نے اے جی سندھ آفس میں تعینات ایڈمن آفیسر کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اے جی سندھ میں تعینات ایڈمن آفیسر مسرور احمد خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق مسرور احمد خان سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جامشور و تھا ۔

ملزم کرپشن کے مقدمات میں نیب کو مطلوب تھا ۔ملزم کے خلاف محکمہ تعلیم جامشورو اور دیگر کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ملزم مسرور نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور 100سے زائد غیر قانونی اسپیشل کڈر ٹیچرز کی تنخواہیں بھی خود نکلواتا تھا ۔ملزم نے 4سال کے دوران 11کروڑ سے زائد تنخواہیں نکلوائیں ۔ملزم نے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :