معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے چین کے ایگزیکٹیو نائب وزیر خارجہ ژانگ یسوئی ملاقات ، پاک چین تعلقات،ای سی او سربراہ اجلاس اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

چین کیساتھ دوستی پاکستانی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے،طارق فاطمی

منگل 28 فروری 2017 16:25

معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے چین کے ایگزیکٹیو نائب وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے چین کے ایگزیکٹیو نائب وزیر خارجہ ژانگ یسوئی نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور پاک چین تعلقات،ای سی او سربراہ اجلاس اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ژانگ یسوئی چین کے نمائندے کی حیثیت سے ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چین کیساتھ دوستی پاکستانی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں چین کی بھر پور حمایت وتعاون پر چین کے عہدیدار کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اقتصادی رشتوں کو مزید گہرا کرنے ، سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ژانگ یسوئی نے ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت دینے پر اپنی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری،آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :