پینٹاگون نے داعش کے خلاف پہلا خاکہ بل وائٹ ہائو س میں پیش کر دیا

یہ صرف ایک فوجی منصوبہ نہیں ہے، ہم صرف عراق اور شام میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں داعش کے خلاف جدوجہد کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ، خاکہ بل سے داعش کو شکست دینے کی اہمیت کی وضاحت ہوتی ہے،ترجمان پینٹاگون کرنل جیف ڈیویس

منگل 28 فروری 2017 16:21

پینٹاگون نے داعش کے خلاف پہلا خاکہ بل وائٹ ہائو س میں پیش کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے داعش کے خلاف پہلا خاکہ بل وائٹ ہائو س میں پیش کر دیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کرنل جیف ڈیویس نے کہا ہے کہ یہ صرف ایک فوجی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم صرف عراق اور شام میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں داعش کے خلاف جدوجہد کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خاکہ بل سے داعش کو شکست دینے کی اہمیت کی وضاحت ہوتی ہے ۔ یہ دہشت گردوں کو جلد از جلد ہزیمت کا شکار کرنے والا منصوبہ ہے ۔اس منصوبے میں ڈپلومیٹک ،مالیاتی ،انٹیلیجنس ،سائبر، عمومی ڈپلومیسی اور قومی قوت کو بڑھانے والے تمام عناصر شامل ہیں ۔ اس منصوبے کے اہم ترین حصے کا تعلق ترکی ،روس اور داعش کیخلاف بر سر پیکار علاقائی ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات کو بڑھانے سے ہے ۔جیف ڈیویس نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی خارجہ پالیسی کا اولین ہدف دہشت گرد گروپوں کو شکست دیناہے ۔