آسکر ایوارڈز کی تقریب میں قرآن پاک کا تذکرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 15:44

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں قرآن پاک کا تذکرہ
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء): آسکر ایوارڈز کی تقریب میں جہاں اداکاروں، ہدایتکاروں اور گلوکاروں سمیت کئی افراد کو اکیڈمی ایوارڈ س نوازا گیا وہیں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں قرآن پاک کے تذکرے نے سب کو حیران بھی کر دیا۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شام کے جنگ زدہ علاقہ میں صالح گروپ کے امدادی کارکنوں سے متعلق 40 منٹ کی دستاویزی فلم ''دی وائٹ ہیلمٹس'' کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رائٹرز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں صالح کا کہنا تھا کہ آسکر ایوارڈ کا ملنا نا قابل یقین ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کا ملنا ہماری کامیابی کے ساتھ ساتھ تمام شامی شہریوں کی بھی کامیابی ہے۔ تقریب میں آسکر ایوارڈ کو فلم میکراور پروڈیوسر نے قبول کیا۔ فلم میکر نے ایوارڈ لیتے وقت صالح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم قرآن پاک کی ایک آیت پر کام کرتی ہے جو یہ ہے کہ ''ایک زندگی بچانے کا مطلب پوری انسانیت کی زندگی بچانا ہے''۔ فلم میکر نے مزید کہا کہ ہم نے 82 ہزار سے بھی زیادہ جانیں بچائی ہیں۔ میں اس تقریب میں موجود سب لوگوں کو ہمارے ساتھ کام کرنے اور شام سمیت دنیا بھر میں خون ریزی کو روکنے میں ہماری مدد کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔