نیپا میں502 نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ مکمل

تمام نو منتخب بلدیاتی نمائندگان حکومت کے مر تب کردہ ماڈل بائی لاز پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کوشش کریں بلدیاتی سربراہوں کے اعزازیہ کا تعین بھی جلدکرنے کے لئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے‘صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ

منگل 28 فروری 2017 16:09

نیپا میں502 نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ تمام نو منتخب بلدیاتی نمائندگان حکومت کے مر تب کردہ ماڈل بائی لاز پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کوشش کریں اور ان ماڈل بائی لاز بارے عوام کو بھی باقاعدگی سے مطلع کرتے رہیں، نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کو واسا، سوئی گیس، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگرسر کاری محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سٹی ایپلی کیشن سوفٹ وئیر کے ذریعے بلدیاتی نمائندے اور شہری گلی محلے میں در پیش مسائل کی شکایات آن لائن درج کرا سکیں گے جس پر فوری مسئلہ حل ہو سکے گا۔

جبکہ صوبہ بھر کی551 یونین کونسلوں میں کمپیو ٹرائزڈ پیدائش و اموات سر ٹیفکیٹ اور نکاح ناموں کا اجراء بھی جلد کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز نیپا میں نو منتخب بلدیاتی نمائندگان میں ٹریننگ مکمل کرنے کے تیسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکر ٹری بلدیات اسلم کمبوہ، ڈائریکٹر جنرل نیپا نعیم الحق کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے 502 نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔ نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی ہر قسم کے جملہ امور سے وابستہ کاموں بارے مدد کے لئے ہیلپ لائن کا اجراء بھی کی جارہی ہے تاکہ انہیں بروقت مستند مشورہ میسر آ سکے ۔ بلدیاتی سربراہوں کے اعزازیہ کا تعین بھی جلد کر دیا جائے گا جس کے لئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اب نو منتخب بلدیاتی نمائندگان ٹریننگ مکمل کرکے یونین کونسل کے بجٹ کی تیاری، منظوری اور جاری اخراجات جن میں ترقیاتی و دیگر امور شامل ہیں اس ٹریننگ کے بعد وائس چیئرمین مندرجہ بالا امور یونین کونسل کی منظوری کیلئے پیش کریں گے اور بعد از منظوری اخراجات کا مکمل ریکارڈ بھی مرتب کر سکیں گے۔ انہیں مہیا کردہ فنڈز بارے آڈٹ بھی کرایا جائے گاجبکہ یونین کونسل میں وائس چیئرمینوں کا کلیدی کردار مثالی بنایا جا رہا ہے ۔

تمام یونین کونسلوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دئیے گئے ہیں جس سے ترقیاتی کاموں کو عروج کو فوری عر وج حاصل ہو گا۔بلدیاتی نمائندوں کو شہر ی و دیہی ترقی کا ٹاسک بھی سونپا ہے۔ اب بلدیاتی نمائندوں کوکسی بھی مداخلت کے بغیر مقامی ضرورت کی بنیاد پر شفاف انداز میں فنڈز خرچ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے حلقہ میں تجاوزات ، غذائی ملاوٹ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور خطرناک اشیاء کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھنے کے پابند ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا تربیتی کورس اس سلسلے میں آپ کے لئے بے حدمعاون ثابت ہو گا۔حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور لوگوں تک اس کے فوائد پہنچانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے ۔بلدیاتی نمائند وں کی استعداد کارمیں اضافے کے سلسلہ میں کامیاب کورس کے انعقاد پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے حکام کابے حد مشکور ہوںخاص طور پرمیڈم سجل توصیف خان چیف انسٹریکٹرنیپا،احمد ندیم ڈی ایس اور ڈائریکٹر نیپا جیب خالد وٹو جنہوں نے نیپا میں نو منتخب نمائندگان کی ٹریننگ میں حصہ لیا۔آخر میںصوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے بلدیاتی نمائندگان میں کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :