چارسدہ اور ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ،60 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا

منگل 28 فروری 2017 16:06

چارسدہ اور ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ،60 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) چارسدہ اور ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی اور گرد ونواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران نو غیرقانونی افغان باشندوں سمیت پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ملزموں سے چودہ ایس ایم جی، پندرہ پستول ، پانچ رائفلز اور درجنوں کارتوس برآمدہوئے۔ہنگو میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن میں دوشتہاریوں سمیت پندرہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :