نوشہرہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تیرہویں ویں بیسک ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب

ٹریننگ سنٹر میں 429جوانوں نے تربیت مکمل کی ،اسپیشل کمبیٹ یونٹ ون اورٹو کی123اہلکار بھی شامل ہیں

منگل 28 فروری 2017 16:06

نوشہرہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تیرہویں ویں بیسک ایلیٹ فورس کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) نوشہرہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تیرہویں ویں بیسک ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی ،جس میں اہلکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیانوشہرہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تیرہویں بیسک ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب ہوئی ،ٹریننگ سنٹر میں 429جوانوں نے تربیت مکمل کی جن میں اسپیشل کمبیٹ یونٹ ون اورٹو کی123اہلکار بھی شامل ہیں ،پاسنگ آئوٹ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے فائرنگ ،لانگ فائرنگ سمیت دہشت گردوں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے عملی مظاہرے کیے،اس موقع پر خطاب میں آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان درانی کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب سوچتاہوں کہ خیبرپختونخوا پولیس کی کمانڈ کررہا ہوں،پولیس کو پروفیشنل باڈی بنانے کا اعزازصوبائی حکومت کوجاتاہے،دوہفتہ کے بعد دورانیہ مکمل کرکے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجاونگا،ان کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کے جذبے میں کوئی کمی نہیں۔

متعلقہ عنوان :