پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ،ْعمران خان

منگل 28 فروری 2017 16:06

پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں سربراہ پی ٹی آئی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق ہوگئیں ہیں اس لئے تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے بل 6مارچ کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اے پی سی طلب کررکھی ہے جبکہ عدالتوںمیں 2 سال کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :