فوجی عدالتوں میں توسیع ، تحریک انصاف نے پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

منگل 28 فروری 2017 16:01

فوجی عدالتوں میں توسیع ، تحریک انصاف نے پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تنہا کریڈیٹ لینے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ہے،پارٹی قیادت کی طرف سے اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے،اعلان کے پس منظر کے حوالے سے تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر ساری سیاسی جماعتوں میں اپنی کلیدی حیثیت منوانا اور اداروں کے سامنے بھی اپنے تعاون کا غیرمعمولی پیغام دینا چاہتی ہے تاکہ سیاسی معاملات میں انہیں پذیرائی ملنے کی راہ ہموار ہوسکے اور اس کیلئے کارکردگی دکھانا ضروری تھی ان ممکنہ سیاسی مقاصد کے پیش نظر تحریک انصاف کی قیادت نے آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف نہیں چاہتی کوئی جماعت فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے کا تنہا فائدہ اٹھاکے کریڈیٹ لینے کی کوشش کرے ،پارلیمنٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف مل کر اس معاملے پر آگے بڑھیں گی۔

ی

متعلقہ عنوان :