وزیراعظم پاکستان کے کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں،آصف کرمانی

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا فیصلہ زندہ قوم کی نشانی ہے،شہبازشریف نے قوم کو تفریح کا موقع دے کر زندہ دلانہ فیصلہ کیا ،وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کابیان

منگل 28 فروری 2017 16:01

وزیراعظم پاکستان کے کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں،آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا فیصلہ زندہ قوم کی نشانی ہے،شہبازشریف نے قوم کو تفریح کا موقع دے کر زندہ دلانہ فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا فیصلہ زندہ قوم کی نشانی ہے،وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے کھیل کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے قوم کو تفریح کا موقع دے کر زندہ دلانہ فیصلہ کیا ہے،عوام کا جوش و خروش اور حوصلے بلند ہیں،عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔