متحدہ قومی موومنٹ نے تاحال پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ،فاروق ستار

اے پی سی میں سیاست شامل نہ ہوئی تو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے کا سینیٹر اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی کو مل کر اعلان کی ضرورت نہ پڑتی،وزیراعظم ہمیں ملاقات کیلئے وقت دیں، دہشتگردی کیخلاف حکومتی کارکردگی پر بات کرنا چاہتے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 16:01

متحدہ قومی موومنٹ نے تاحال پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے تاحال پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے،اے پی سی میں سیاست شامل نہ ہوئی تو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے کا سینیٹر اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی کو مل کر اعلان کی ضرورت نہ پڑتی،وزیراعظم نوازشریف ہمیں ملاقات کیلئے وقت دیں دہشتگردی کے خلاف حکومتی کارکردگی پر بات کرنا چاہتے ہیں اور آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ہمیں حکومت سے ضمانت درکار ہے۔

وہ منگل کو پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ دو سالوں میں دہشتگردی وشدت پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کیا کارکردگی رہی،سیکیورٹی اداروں نے یقیناً کام کیا ہے،حکومت اپنے اصلاحات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرے،حکومتی کارکردگی پر بات نہیں ہوگی تو آگے کیسے بڑھیں گے،فوجی عدالتوں کی غیرمشروط طور پر پہلے بھی حمایت کی تھی اب بھی اگر وزیراعظم نے اعتماد میں نہ بھی لیا تو تب بھی آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے تاہم اس معاملے میں حکومتی حمایت کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم ہمیں ملاقات کا وقت دیں،ہمیں تحریری ضمانت چاہیے کہ مستقبل میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر کیااقدامات کیے گئے