قومی اسمبلی سیکرٹریٹ افراتفری میں بند ،ملازمین کو چھٹی ملنے پر خورشید شاہ واپس چلے گئے

منگل 28 فروری 2017 16:01

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  افراتفری میں بند ،ملازمین کو چھٹی ملنے پر خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) پارلیمنٹ ہائوس میں منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو افراتفری میں بند کردیا گیا جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں معمول کے مطابق کام جاری رہا،اچانک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند ہونے اور ملازمین کو چھٹی ملنے پر اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ بھی واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس میں معمول کے مطابق کام جاری تھا کہ سوا بارہ بجے ایمرجنسی پیغامات ملے کہ ایک بجے پارلیمنٹ ہائوس کو خالی کردیا جائے،ساڑھے بارہ بجے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو افراتفری میں بند کرنا شروع کردیا گیا اور مجالس قائمہ کے جاری اجلاسوں کو بھی ہنگامی طور پر رکوا دیا گیا کہ ایک بجے تک پارلیمنٹ ہائوس خالی کرنا ہے تاہم سینیٹ سیکرٹریٹ میں معمول کے مطابق پرسکون انداز میں کام کا سلسلہ جاری رہا۔

پارلیمنٹ ہائوس میں چیمبرز کے بند ہونے کی اطلاع پر اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ بھی بارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرکے واپس چلے گئے