کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں دو عمارتوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، 4 افراد ہلاک ‘5لاپتہ ہیں:مقامی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 15:20

کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں دو عمارتوں سے ٹکرا ..
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2017ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں دو عمارتوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان ایان گریگور کے مطابق سیسنا 310 نامی طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لاس اینجلس کے مشرقی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 40 منٹ پر تباہ ہوا۔

فائربریگیڈ کے چیف آفیسر مائیکل مور نے حادثے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ طیارے میں 5 افراد سوار تھے، جو دو گھروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت ان گھروں میں بھی لوگ موجود تھے جہاں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

مائیکل موور کا مزید بتانا تھا کہ حادثے میں بچنے والی واحد لڑکی، جسے طیارہ تباہ ہونے سے پہلے باہر دھکیل دیا گیا تھا، کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ متاثرہ گھروں میں سے ایک کے رہائشی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

انتظامیہ 5 گمشدہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد طیارے میں سوار تھے یا ان میں تباہ ہونے والے گھروں کے رہائشی بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ طیارے میں سوار افراد نے سین جوس سے سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ کسی چیئرلیڈنگ کانفرنس میں شرکت کے لیے لاس اینجلس میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :