خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں،محمدشفیق

منگل 28 فروری 2017 15:16

خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں،محمدشفیق
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر سے گندم کی سپلائی میں آسانی پیدا ہوگی،جگلوٹ تا سکردو روڈ کی موجودہ حالت انتہائی خراب ہے ، اس روڈ کے بننے کے بعد بلتستان ریجن سے گندم بحران ختم ہو جائے گا ،دنیا کے بلند ترین محاز جنگ سیاچن پر بھی سپلائی کا نظام بہتر ہوجائے گا،یہ روڈ دفاعی اہمیت کا حامل ہے ،اس روڈکے بننے سے جہاں عوام کو سہولیات میسر ہوگی وہاں افواج پاکستان کے لیے بھی کم خرچ میں سازو سامان اور بھاری مشینریوں کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی ، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ اس خطے کی تعمیر وترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ،سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان ذرائع نقل وحمل اور توانائی کے شعبے میں بہت ترقی کرے گا ،اس خطے سے بجلی کا بحران ختم ہوگا اور لوگوں کو آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر ہو ں گی۔