صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے،فداخان

منگل 28 فروری 2017 15:16

صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) صو با ئی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی سطح پر اسلام آباد میں ایک آرکیالوجی گارڈن بن رہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ اس گارڈن میں گلگت بلتستان کے قدیم ارکیالوجی کے آثار کو محفوظ کیا جائے ،آرکیالوجی پر کام کرنے والی ایک پرائیویٹ ادارے کے سربراہ سے میری بات ہوئی ہے ،اس ادارے کے سربراہ سے گلگت بلتستان ارکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے بھی میٹنگ کروائی ہے ، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت شہر اور دوسرے اضلاع کے اہم شہروں میں سیاحتی انٹری پوائنٹ کھول رہے ہیں ، جہاں گلگت بلتستان کے سیاحت سے متعلق تمام ضروری معلومات دستیاب ہوگی ،اس پرائیویٹ ادارے کو محکمہ سیاحت ہر ضلع کا دورہ کروائے گی اور جہاں جہاں آرکیالوجی کی باقیات ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی ،سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔